پریس ریلیز گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں UI GreenMetric ورلڈ یو نیورسٹی رینکنگز پر تیسری نیشنل ورکشاپ کا انعقاد
جامعات میں ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے قومی ورکشاپ
گرینڈ ایشین یو نیورسٹی سیالکوٹ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے کہ پاکستانی جامعات کے لیے UI GreenMetric ورلڈ یو نیورسٹی رینکنگز پر تیسری نیشنل ورکشاپ 18-17 ستمبر 2025 کو منعقد کی جارہی ہے۔ یہ اہم ورکشاپ پاکستان بھر کی اعلی تعلیمی اداروں کی نمایاں شخصیات کو ایک ساتھ لائے گی تا کہ پائیدار ماحول اور ماحولیاتی ذمے داری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔
ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں کی قیادت، QEC کے ماہرین اور پائیداری کے فوکل پرسنز کو اس عمل میں شامل کیا جائے تا کہ گرین کیمپس حکمت عملیوں کو فروغ دیا جاسکے اور (Sustainable Development Goals (SDG کو اعلی تعلیم میں شامل کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ (HEC) کی ہدایات کے مطابق UI GreenMetric ورلڈ یو نیورسٹی رینکنگز کو اپنانے اور جامعات میں پائیداری کے اقدامات کے فروغ کے لیے گرینڈ ایشین یو نیورسٹی سیالکوٹ ایک فعال اور قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ HEC نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو اس ورکشاپ میں شرکت کی ترغیب دینے کے لیے خطوط بھی جاری کیے ہیں۔ دوروزہ یہ ورکشاپ کئی اہم موضوعات پر مرکوز ہو گی جن میں شامل ہیں: گرین کیمپس اور ماحولیاتی تحفظ توانائی کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا استعمال، ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ ، پانی کے تحفظ کی حکمت عملیاں، پائیدارٹرانسپورٹ سسٹم، اور تدریس وتحقیق میں پائیدار اصولوں کا انضمام ۔
یہ ورکشاپ جامعات کو بہترین عملی طریقے شیئر کرنے ہمشتر کہ مسائل پر بات کرنے اور اپنی پائیداری کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ، چیئر مین HEC اور چیئر مین PHEC نے اس اہم تقریب میں شرکت کرنے کی حامی بھری ہے۔ پلاٹنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی اور دیگر معززمہمانان گرامی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ان کی (UN Sustainable Development Goals (SDG کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ میں اسٹریٹجک قیادت ، ورکشاپ کے مقاصد کے ساتھ بھر پور ہم آہنگی رکھتی ہے۔
یہ اقدام گرینڈ الیشین یو نیورسٹی سیالکوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین ، جناب محمد اسلام کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ گرین پالیسیوں اور کلائمٹ ایکشن کے ایک پر جوش حامی ہیں۔ 2024 میں موسمیاتی تبدیلی پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے تسلسل اور کامیابی کے بعد یہ ورکشاپ اس بات کی مزید تصدیق کرتی ہے کہ یونیورسٹی ماحول کے تحفظ اور عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہے۔
ورکشاپ کے لیے رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور تصدیق شدہ شرکاء کو حسب پروٹوکول مہمان نوازی فراہم کی جائے گی۔
رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے براہ کرم ویب سائٹ https://uigreenmetric.gaus.edu.pk وزٹ کریں یا کال کریں UAN
052-111-000-428