بین الاقوامی خبریںپاکستانموسمیاتی تغیرات

ارتھ ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، دس لاکھ درخت لگانے کا ہدف

سی ڈی اے چیئرمین اور ڈنمارک کے سفیر نے F-9 پارک میں پھلدار پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا

ارتھ ڈے کے موقع پر فاطمہ جناح پارک سیکٹر F-9 میں فروٹ آرچرڈ پلانٹیشن ڈرائیو (شجرکاری مہم) کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا. تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف سمیت کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی. تقریب کا آغاز F-9 پارک میں پھلدار پودے لگانے کی مہم سے کیا گیا جسکا مقصد اسلام آباد کے گرین ایریاز کو مزید وسعت دینا تھا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ارتھ ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنی زمین اور ماحول کے تحفظ کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کے تعاون سے رواں برس شجرکاری مہم 2025 کے تحت دارالحکومت میں دس لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو ہمارے شہر کو سرسبز بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے. انہوں نے کہا ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شجرکاری مہم 2025 میں تمام شہری بالخصوص نوجوانوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت اور سر سبز و شاداب دارالخلافہ بنایا جاسکے.

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے اس موقع پر کہا کہ "ارتھ ڈے ہمیں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی ایک خوبصورت شہر ہے اور سی ڈی اے کی یہ کوششیں اسے مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے.

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نہ صرف شہر کو سرسبز بنانا ہے بلکہ عوام میں ماحول کے تحفظ کا شعور بھی اجاگر کرنا ہے. انہوں نے تمام شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے سکے.

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈنمارک کے ماہرین ماحولیات کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر آنے والی نسلوں کیلئے ایک مزید سرسبز و شاداب، صاف اور صحت مند اسلام آباد تعمیر کر رہے ہیں اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سب ملکر انفرادی طور پر بھی اپنے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں: World Earth Day 2025 unites millions in push for renewable energy revolution

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button