تیم عالم: خیبرپختونخوا کا وہ فوڈ ویلاگر جس نے پشتون کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کروایا
خیشگی گاؤں کے اس ہیرے نے 'فوڈ رومانوی انداز' سے ثقافت کی دھوم مچا دی، چپلی کباب سے غنزاخی تک سب دلوں پر راج کرتا ہے
تیم عالم، خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے گاؤں خیشگی سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت فوڈ ویلاگر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، جذبے اور منفرد انداز کے ذریعے کھانوں کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ وہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں کھانے کے شوقین افراد کے دل جیت چکے ہیں اور آج خیبرپختونخوا کے سب سے کامیاب فوڈ ویلاگر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
تیم عالم نے اپنے ویڈیوز کے ذریعے پشتون ثقافت اور روایتی کھانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ ان کے ویڈیوز میں پشتون کھانوں کی تاریخ اور ذائقوں کی مکمل کہانی پیش کی جاتی ہے۔ چوری ، غنزاخى، چپلی کباب، اور کئی دیگر پشتون پکوانوں کی جھلک ان کے کام کی خوبصورتی کو بیان کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد نہ صرف کھانے کی خوبصورتی کو دکھانا ہے بلکہ اپنی ثقافت اور مہمان نوازی کو بھی دنیا تک پہنچانا ہے۔ تیم عالم کا “فوڈ رومانوی انداز” ان کے کام کی پہچان بن چکا ہے، جہاں وہ کھانے کو ایک جذباتی کہانی کی شکل میں پیش کرتے ہیں۔
یہ بات نہایت قابل فخر ہے کہ خیشگی گاؤں کا یہ نوجوان خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں میں اپنی ثقافت کو متعارف کروا رہا ہے۔ وہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں کہ خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور پشتو مزاحیہ اداکار میراوس تنگیوال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے