خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
نوشہرہ میں طالبات پر جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے مبینہ ملزم کو قتل کر دیا
ملزمہ طالبات نے سیر کے بہانے چارسدہ سے بلایا اور گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا

نوشہرہ میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالبات نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان زیشان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کو چارسدہ سے سیروتفریح کے بہانے بلایا گیا اور گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا گیا۔ ملزمہ سنبل، سدرہ اور ان کا ساتھی واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی جبکہ مقتول کے موبائل سے ملزمہ کے نمبرز اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے تین چرواہے 300 جانیں بچا کر قومی ہیرو قرار، وزیراعظم نے انعام کا اعلان کردیا