خیبر پختونخواغیر زمرہ بندی
خیبرپختونخوا میں سیلاب کے دوران 428 افراد جانبحق ہوئے
صوبائی حکومت کی بحالی کی تیز رفتار کوششوں کے تحت 359 جاں بحق کے ورثا، 100 زخمیوں اور 3000 سے زائد گھروں اور دکانوں کے مالکان کو ادائیگیاں مکمل
خیبرپختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوںحالیہ طوفانی بارشوں اور فلیش فلڈ سے اب تک 428 اموات، 127 زخمی اور 2692 گھروں کو نقصان (623 مکمل، 2069 جزوی) ہوا۔ اس کے علاوہ 1040 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد کیلئے 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کو جاری کئے، جن میں سے اب تک:
ورثاء کو 718 ملین (359 اموات)
زخمیوں کو 50 ملین (100 زخمی)
گھروں کیلئے 1051 ملین (2125 گھر مالکان)
دکانوں کیلئے 472.5 ملین (945 مالکان) ادا کئے جا چکے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے، جہاں 251 اموات، 44 زخمی، 956 گھر اور 973 دکانیں متاثر ہوئیں۔ صرف بونیر میں متاثرین کو 1 ارب 210 ملین روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا۔
دیگر متاثرہ اضلاع میں صوابی، شانگلہ، مانسہرہ، باجوڑ، سوات، ڈی آئی خان اور دیر لوئر شامل ہیں جہاں جاں بحق افراد، زخمیوں، گھروں اور دکانوں کے مالکان کو صوبائی پالیسی کے تحت ادائیگی جاری ہے۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے سرگرم ہے۔