اہم خبریںموسم کی خبریں

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ

7 سے 10 ستمبر تک انتہائی شدید بارشوں کے امکان، عوام کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ
7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جسکے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ۔
اس کے بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع
بارشوں کی وجہ بھارت کے گجرات-راجستھان سرحد پر موجود ایک سسٹم ہے جو اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
یہ سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہ بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
اسکے علاؤہ کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا امکان جو ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھا سکتا ہے۔
عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔
نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی انتظامات رکھیں۔
ہنگامی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button