شانگلہ کے سیلاب متاثرین کیلئے لائے گئے جنریٹرچوری ہوگئے
مقامی لوگوں کے مطابق جنریٹر اُن کیلئے لائے گئے مگر ان میں سے دو غائب ہیں اور بااثر افراد اپنے گھروں کو لیکر گئے ہیں۔

خیبر پختونخوامیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان جن میں خوراک، راشن، ٹینٹس کے علاوہ جنریٹری اور ڈی واٹرنگ پمپس شامل تھے بھیجے گئے تھے تاہم دس جنریٹر میں اب دو غائب ہوگئے ہیں۔
محکمہ این ڈی ایم اے کے آفیشلز کے مطابق شانگلہ کیلئے امدادی سامان میں خیمے، کمبل،دس عدد 7KVA جنریٹر، دس عدد ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل۔
شانگلہ پورن سے تعلق رکھنے والے صحافی ادیب یوسفزئی نے جب سکول کا دورہ کیا جہاں پر جنریٹر اور سامان اُتھاراگیا تھا تووہاں سے دو سات کے وی اے کے دو جنریٹر غائب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ معلومات کرنے پر دونوں جنریٹر بااثر شخصیات کی جانب سے اپنے گھروں میں لے جانے کی تصدیق ہوئی۔
بتایا جارہا ہے کہ ایک جنریٹر اسسٹنٹ کمشنر پورن کو دینے کیلئے راضی کیا جارہا ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے صارفین نے سیلاب متاثرین کے سامان سے چوری کرنے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔
ناردرن پوسٹ نے ڈی سی شانگلہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے موقف نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام غیر ملکی وی لاگر سے نامناسب سوالات، 1 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی