خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، زخمیوں کو ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا

بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے گوکند غوردرہ کے مقام پر ایک ڈاڈسن گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 02 خواتین ، 01 بچہ اور 01 شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 04 افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی نے ایک بار پھر تباہی مچادی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button