موسم کی خبریںموسمیاتی تغیرات

دریائے کابل اور اس سے منسلک دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی تازہ ترین رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایک شدید مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں بالخصوص خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں داخل ہو رہا ہے

پشاور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے دریائے کابل اور اس سی منسلک دریاؤں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر 18 اپریل کی شب سے 20 اپریل 2025 تک الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی تازہ ترین رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایک شدید مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں بالخصوص خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں داخل ہو رہا ہے جو تیز بارشوں اور موسمی تغیرات کا سبب بن سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی مطابق یہ موسمی سلسلہ دریائے کابل کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند کرنے اور فلیش فلڈ جیسی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی آبادی خصوصاً کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب علاقوں سے دور رہیں اور اپنے مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں طبی امداد اور ریلیف کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سڑکوں، پلوں اور دیگر تنصیبات سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مشینری اور عملے کو تیار رکھا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے اور کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے عوام 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button