پاکستانموسم کی خبریںنارتھ پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی

25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا کا نیا سلسلہ 24 مارچ کی رات پاکستان میں داخل ہوگا اور 27 مارچ تک اثرانداز رہے گا۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ بالخصوص لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جبکہ کسانوں کو بھی اپنی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشن گوئی

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں برف باری پنجاب کے لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button