خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
نوشہرہ میں مسلح افراد نے افغان نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی
زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پیر پائی کے مقام پر مسلح افراد نے افغان مہاجر نوجوان سے نیا ہنڈا 125 موٹرسائکل چھین لیا۔
پولیس تھانہ آضاخیل نے تصدیق کی ہے کہ افغان نوجوان 17سالہ فرمان خان نے شدید مذاحمت کی جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے فرحان زخمی ہو گیا۔
فرحان کو تشویشن ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔
تھانہ آضاخیل میں زخمی نوجوان کی مدعیت میں نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان طورخم بارڈر 25 دن بعد کھول دیا گیا