خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

کوہستان کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل

معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 کے افسر، تین گریڈ 17 کے افسران، پانچ گریڈ 16 کے ملازمین، اور ایک اسکیل 11 کا ملازم شامل ہیں

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شبے پر محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 کے افسر، تین گریڈ 17 کے افسران، پانچ گریڈ 16 کے ملازمین، اور ایک اسکیل 11 کا ملازم شامل ہیں۔ اس سے قبل کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی اینڈ ڈبلیو) نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین کو معطل کیا تھا، جس کے بعد اب تک کل 19 سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور امکان ہے کہ مزید افسران کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اسکینڈل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف فوری اقدامات کریں۔

یہ اسکینڈل اپر کوہستان میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانی سے جڑا ہوا ہے، جس میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ خزانہ اور دیگر اداروں کی جانب سے تحقیقات اور معطلی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان مالی بدعنوانیوں میں ملوث افسران کو فوری معطل کردیں، سپیکر پختونخوا اسمبلی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button