گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا حساس اضلاع کو الرٹ جاری
حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے گلاف (گلیشیئرز جھیلوں کے پھٹنے) کے خدشے کے پیش نظر صوبے کے شمالی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
مراسلہ میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ رکھنے اور ایمرجنسی سروسز، ریسکیو اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں گئیں ہیں. اسے کے علاوہ ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
مراسلہ کے مطابق سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی