خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ڈکیتی کا رنگ دے کر 56 لاکھ روپے ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار

سی پیک قیام طعام کے مقام پر کمپنی کے ڈرائیور نے اپنے دوسرے ساتھی سے مل کے غیر ملکی ٹھیکیدار کے 56 لاکھ روپے ہتھیا لیے

ایبٹ آباد کے تھانہ مانگل کی حدود میں سی پیک ٹھیکیدار کے 56 لاکھ روپے کی رقم کو ڈکیتی کا رنگ دے کر ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر رقم برآمد کر لی۔
گزشتہ دنوں سی پیک قیام طعام کے مقام پر کمپنی کے ڈرائیور نے اپنے دوسرے ساتھی سے مل کے غیر ملکی ٹھیکیدار کے 56 لاکھ روپے کی امانت کی رقم کو ڈکیتی کا رنگ دے کر ہتھیانہ چاہا جو مانگل پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت ناکام ہو گئے ، تھانہ مانگل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان عرفان اللہ ولد زرخان سکنہ میاں والی اور سید کاشان ولد سید احمد سکنہ مظفر آباد کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزمان سے رقم بھی برآمد کر لی جبکہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 406 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button