ایبٹ آباد میں بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں گر گئی، 2 ہلاک، 26 زخمی
ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا؛ حادثے میں بوڑھے اور بچے بھی متاثر

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے مقام پر پنارامہ ہوٹل کے قریب ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 26 دیگر زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کیا۔ بعد ازاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس بھیج دیا گیا۔
حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں 58 سالہ اورنگزیب (والد سرفراز، رہائشی ناڑا حویلیاں) اور 70 سالہ ہدایت خان (والد رحمن، رہائشی نوشہرہ) شامل ہیں۔ زخمیوں میں ناصر (28 سال)، عابد (38 سال)، محمد سلم (27 سال)، عبدالرحمٰن، ظہیر الدین (45 سال)، بلال اکرم (35 سال)، محمد عارف (45 سال)، شبیر (والد جمیل)، محمد سلیم (والد اسلم خان)، ازان یوسف (والد محمد یوسف)، گل محمد (والد فضل خان)، سلمان (4 سال)، انشاء (1 سال)، شبہاز (34 سال)، جہانگیر (50 سال)، محمد نزیر (78 سال)، محمد سراج (50 سال)، خالد (20 سال) اور 7 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، اس آپریشن میں تین سٹیشنوں کے 12 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے سبب کنٹرول کھو دینا تھا۔ مقامی حکام نے مزید تفتیش کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کے لیے طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کے علاقے نجیگرام میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک