گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے معدنی ذخائر پر تحقیقاتی سروے کا آغاز
ضلع شگر میں جیولوجیکل سروے کا آغاز، مقامی سطح پر شدید مزاحمت کا سامنا
حکومت نے گلگت بلتستان کے قیمتی معدنی وسائل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی سروے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ضلع شگر کے پانچ اہم مقامات — داسو، ڈوکو، بیسل اور اسکولی — کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں جیولوجیکل سروے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مدد دینا ہے۔ تاہم، متنازع حیثیت رکھنے والے اس خطے میں وفاقی سطح پر کی جانے والی ایسی سرگرمیوں کو مقامی عوام کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے وسائل پر بیرونی قبضہ اور مداخلت کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور بغیر عوامی مشاورت کے کیے گئے فیصلے خطے کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔
مقامی افراد اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے گلگت بلتستان میں سیاسی بے چینی مزید بڑھ سکتی ہے۔