خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں خاندانی تنازعہ، ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

ملزم جاوید شاہ کی گولیاں بزرگ والدہ، بہن اور بھائی کو لگیں، فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج

نوشہرہ کے علاقے چوکی درب میں ایک خاندانی تنازعہ کے دوران ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں ملزم جاوید شاہ نے مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں اس کی بزرگ والدہ، بہن اور بھائی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم جاوید شاہ نے بجلی کی تار کاٹنے پر خاندان کے ساتھ تنازعہ کھڑا کر دیا، جس کے بعد وہ اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سمین شاہ، حک__ بی بی، اور ری__ بی بی شامل ہیں، جو چوکی درب کے رہائشی تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے پبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم جاوید شاہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نو شہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے میں چھ افراد جاںبحق اور پندرہ زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button