اہم خبریںپاکستانخیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے میران بلاک ایکسپلوریشن کا معاہدہ طے
خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ 51 فیصد شیئرز اور منافع کی مالک ہوگی، جبکہ باقی 49 فیصد او جی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کے پاس ہوں گے
خیبر پختونخوا حکومت نے آئل اینڈ گیس کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے میران بلاک ایکسپلوریشن کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت، خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL) 51 فیصد شیئرز اور منافع کی مالک ہوگی، جبکہ باقی 49 فیصد او جی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کے پاس ہوں گے۔ اس منصوبے میں اگلے تین سالوں میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو مکمل طور پر شراکت دار کمپنیاں کریں گی، اور صوبائی حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں ہوگا۔
خیبر پختونخوا ملک کی 42% تیل، 13% گیس اور 40% ایل پی جی پیدا کرتا ہے، اور صوبہ مزید ذخائر دریافت کرنے کے لیے بجٹ میں 3 ارب روپے مختص کر چکا ہے۔