اہم خبریںخیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں جدید ترامیم پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس جاری
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں 37 سالہ پرانے قوانین کا جائزہ، دیگر صوبوں اور قومی اسمبلی کے قواعد کے ساتھ تقابلی مطالعہ جاری

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و کاروباری قوانین کا جاری اجلاس چئیرپرسن قائمہ کمیٹی، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس، اسلام آباد میں تسلسل سے جاری۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں نافذسینتیس سالہ پرانے رولز اینڈ ریگولیشنز میں ترامیم اور انکو جدید تقاضوں کے عین مطابق کرنے کے لیے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور اسمبلی کے اعلی افسران مروجہ قوانین کے تمام بائیس ابواب کا تفصیلی جائزہ لیکر ان میں ترامیم شامل کررہے ہیں۔ اس دوران باقی صوبوں و قومی اسمبلی کے رولز کا تقابلی جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ گزتشہ کئی ادوار میں سینیٹ و قومی اسمبلی میں منظور کی گئی آئینی ترامیم کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کے رولز کو بھی اسی تناظر میں فریم کیا جارہا یے۔
اجلاس میں گزشتہ نشستوں میں زیرِ بحث آنے والے نکات کو آگے بڑھاتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قواعد و ضوابط پر تفصیلی گفتگو کی گئی. اجلاس کی مزید کاروائی کل 27 فروری بروز جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔