خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن

شانگلہ میں سڑک حادثے میں بچی جاں بحق، کان کنی کے دوران مزدور ہلاک

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو سوات منتقل کیا،مقامی افراد نے مزدوروں کے تحفظ کے لیے سوالات اٹھے

شانگلہ کے علاقے تحصیل پورن کے بازار ہسپتال گیٹ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 شانگلہ کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ای ایچ کیو پورن اور ڈی ای او شانگلہ انجینئر ملک شیردل کی ہدایات کے مطابق چار زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ریسکیو ریفرل ایمبولنس کے ذریعے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کیا گیا۔

اسی دوران، شانگلہ کے ایک نوجوان مزدور شیر زمان ولد ظاہر گل ہری پور کی ایک کان میں حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔ کوزکانا کے رہائشی شیر زمان کان کنی کے دوران سوپ سٹون کی کان میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ لوئر تناول تھانہ شیروان کی چوکی پھوہار کی حدود میں پیش آیا۔ عزیز و اقارب اور مقامی افراد نے حکومت سے مزدوروں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button