خیبر پختونخوانارتھ پاکستانہزارہ ڈویژن

ضلع بٹگرام میں یومِ تشکر کا انعقاد، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بٹگرام میں پرچم کشائی، سلامی، دعا اور ریلی کے ذریعے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بٹگرام میں یومِ تشکر منایا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر آصف علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایف او، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم او اسٹاف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کے جوانوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بعد ازاں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button