اہم خبریںخیبر پختونخواموسم کی خبریںنارتھ پاکستان

ضلع خیبر میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ضلع خیبر کے علاقہ لنڈیکوتل میں طوفانی بارش: گاڑی سیلاب میں بہہ گئی، سپاہی آسمانی بجلی گرنے سے شہید

ضلع خیبر کے لنڈیکوتل بازار میں آج طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ واقعات کے دوران رضا خان شینواری پیروخیل کی مزدور کار (گاڑی نمبر 4676) سیلاب کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، جسے مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی کو سیلاب کے ریلے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اسی دوران ایک واقعہ تحصیل لنڈیکوتل کے انزری چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سپاہی الیاس آفریدی شہید ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق تحصیل باڑہ سے تھا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد اچانک آنے والے سیلاب نے علاقے میں کافی نقصان پہنچایا ہے۔ لنڈیکوتل بازار میں سیلابی ریلے کا منظر دیکھنے والا تھا جہاں تیز رفتار پانی نے ایک موٹر کار کو بہا لیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button