گلگت بلتستان

شدید بارش میں جگلوٹ پیدن میں دیوار گرنے سے دو 8 سالہ بچیاں جاں بحق

دونوں لڑکیاں پیدان داس جگلوٹ کے رہائشی تھے جو کہ شدید بارش کی وجہ سے گرنے والی دیوار کے نیچے آگئیں

گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ کے علاقے پیدن میں ایک حادثہ پیش آیا، جہاں بارش زدہ خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بچیاں مکان کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اچانک دیوار ان پر گر گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی بچیوں کو جگلوٹ سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گلگت کے سیف الرحمان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، دونوں بچیاں شدید زخموں کی وجہ سے زندہ نہ بچ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں تقریباً سات اور آٹھ سال تھیں، اور وہ پیدان داس جگلوٹ کی رہائشی تھیں۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ بھی ہسپتال میں موجود تھے اور متاثرین کے لواحقین کی معاونت کر رہے تھے۔ بعد ازاں، ہسپتال کی ایمبولینس سے لاشوں کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button