خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
بٹگرام میں آسمانی بجلی اور طغیانی، تھاکوٹ بازار زیر آب
شدید بارشوں کے بعد ندی میں طغیانی، دکانیں اور گاڑیاں شدید متاثر - مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف

بٹگرام سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں تھاکوٹ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد اچانک طغیانی آ گئی۔ شدید بارش اور بجلی گرنے کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس سے تھاکوٹ بازار ندی کا منظر پیش کرنے لگا۔
طغیانی کے باعث بازار میں موجود کئی دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پانی کا ریلا اتنا تیز تھا کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ شہری حکومت سے فوری ریلیف اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں گیس سلنڈر دھماکے سے 5 افراد زخمی