خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

بٹگرام میں گیس سلنڈر دھماکے سے 5 افراد زخمی

گاؤں چھپرگرام (توت میدان) میں فضل اللہ کے گھر گیس سلنڈر کے دھماکے سے 4 افراد جل کر ہلاک ہو گئے

بٹگرام: گاؤں چھپرگرام (توت میدان) میں فضل اللہ کے گھر گیس سلنڈر کے دھ م ا ک ے سے 4 افراد جل کر ہ ل ا ک بٹگرام: پٹوار حلقہ چھپرگرم کے علاقے میں آج رات تقریباً 8 بجے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور دو لڑکیاں شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ایبٹ آباد منتقل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متاثر گھر اور قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او شانگلہ، دیگر آفسران کی کانوائے پر دھماکہ، تمام محفوظ رہیں

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button