گلگت بلتستاننارتھ پاکستان

شینڈونگ زِن شو گروپ کارپوریشن نے ہنزہ پولیس کو خط لکھ کر میر باز خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

میر باز بطور ٹرانسپورٹ اہلکار کام کر رہے تھے اور انہیں سامان کی مخصوص نوعیت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا

ہنزہ: شینڈونگ زِن شو گروپ کارپوریشن (Shandong Xinxu Group Corporation) نے ہنزہ پولیس کو ایک باضابطہ خط لکھ کر میر باز خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں حال ہی میں مبینہ طور پر شراب کی بوتلیں سست ڈرائی پورٹ سے گلگت منتقل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
کمپنی نے خط میں واضح کیا ہے کہ میر باز ایک تیسری پارٹی کے لاجسٹکس فراہم کنندہ کے ذریعے بطور ٹرانسپورٹ اہلکار کام کر رہے تھے اور انہیں سامان کی مخصوص نوعیت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میر باز خان صرف کمپنی کی ہدایت پر سامان لے جا رہے تھے اور ان کا مال میں موجود شراب سے کوئی ذاتی تعلق یا آگاہی نہیں تھی۔
شینڈونگ زِن شو گروپ نے اپنی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکام سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور درخواست کی ہے کہ میر باز خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے کیونکہ وہ معصوم ہیں اور ممنوعہ اشیاء سے ان کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ ان کے چینی نمائندے اگلے دو سے تین دنوں میں ہنزہ پہنچیں گے تاکہ مقامی حکام سے ملاقات کر کے معاملے پر مزید وضاحت پیش کی جا سکے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button