شانگلہ میں بیٹے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کے لیے دلہن لے آئے
چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد مولانا سیف اللہ کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی شادی کروا دی

تحریر: عرفان حسین علی
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد مولانا سیف اللہ کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی شادی کروا دی۔
مولانا سیف اللہ کی شادی کا بندوبست ان کے بیٹوں نے خود کیا، اور دلہن کی تلاش کے بعد ان کا نکاح ایک تولہ سونے کے حق مہر پر پڑھایا گیا۔
اس کے بیٹے شفیع اللہ نے کہا کہ جب سے ان کی پہلی والدہ انتقال کرگئ تو اس کے بعد ہمارے والد کا ایک خواب تھا کہ وہ دوسری شادی کر لے اور اس کی گھر کی کمی پوری ہو جائے – اس کہ مزید کہنا تھا کہ ہم چار بھائیوں نے مل کر اپنے والد کے لئے بیوی ڈھونڈی اور اس کا آخری خواب پورا کیا –
شادی کی تقریب میں نواسوں، پوتوں، پوتیوں اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
یہ واقعہ ہمارے معاشرتی رویوں اور روایتی سوچ کے برعکس ایک مثبت مثال قائم کرتا ہے ، جہاں عمر کی قید کے بغیر خوشی اور جذبات کی قدر کی گئی۔ بیٹوں کا یہ قدم والد کی عزت، محبت اور خواہشات کو اہمیت دینے کی روشن مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت سے سکردو جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد جانبحق