گلگت بلتستان

ہنزہ کے تاجروں نے کسٹم حکام کے خلاف احتجاج کیا، شاہراہ قراقرم بند کرنے کی دھمکی

کسٹم کلکٹر کے ناروا سلوک، غیر قانونی ٹیکسز اور جی ڈی پی بلاک کرنے کے خلاف ہنگامی اجلاس اور مظاہرہ

ہنزہ، چائنہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ تاجروں نے کسٹم کلکٹر گلگت بلتستان کی ناروں سلوک، غیر قانونی و غیر آئینی ٹیکس میں اضافہ، جی ڈیز بلاک کرنے اور کسٹم حکام کی غیر ضروری و تجارت میں غیر قانونی رکاوٹیں ڈالنے کے خلاف ہنگامی اجلاس اور نجی ہوٹل سے کسٹم بیئریر تک احتجاجی مظاہرہ، منگل تک مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں خنجراب چائنہ بارڈر کو خنجراب ٹاپ کے مقام پر شاہرہ قراقرم کو سیل کرنے کا اعلان، اجلاس و احتجاجی مظاہرے ہیں صدر امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال حسین ، معروف کاروباری و سابق ممبر جی بی اسمبلی محمد جاوید، جنرل سیکریٹری کسٹم کلیئرنگ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان رمیض ، ہنزہ بیگیج ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سعید بابا، افسر جان و دیگر درجنوں تعداد میں چھوٹے بڑے کاروباریوں نے شرکت کی۔ ہنگامی اجلاس کے بعد شرکا نے نجی ہوٹل سے کسٹم بیئریر سوست تک واک کیا اور پاک فوج کے حق میں اور مودی سرکار و کسٹم کلکٹر گلگت بلتستان و کسٹم حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کسٹم بیر پر مظاہرین نے اپنا اعلامیہ پیش کیا

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں پاک فوج کے حق میں عوامی ریلی، بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا اظہار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button