بشام جیل کے اہلکار کا بیوی سمیت خودکشی، تفصیلات سامنے آگئی
جونیئر کلرک عارف خان مردان کے رہائشی تھی اور بشام میں ڈیوٹی کررہے تھے

بشام جیل کے جونئیر کلرک نے گھریلو مسائل سے تنگ ہوکر بیوی سمیت زہر کھا لی ،زہر خورانی سے میاں بیوی جانبحق ہو گیے ۔جیل زرائع۔بشام جیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والہ محکمہ جیل خانہ جات کا جونیئر کلرک عارف خان مردان کا رہائشی دوران چھٹی گھریلوں مسائل سے تنگ آکر بیوی اور خود زہر کھانے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
جیل ذرائع کے مطابق متوفی پچھلے کئی دنوں سے جیل حکام سے اپنی بیوی کو بشام منتقل کرنے اور وہاں پر سرکاری رہائشی کیلئے گزارش کررہے تھے۔
جیل ذرائع نے انہیں آنے کا بتایا دیا تھا تاہم گھر سے نکلنے کے بعد گھر کے دیگر افراد نے انہیں گھر سے بیوی کیساتھ جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوکر راستے میں کولڈ رنکس اور زہر لیکر پہلے بیوی اور پھر خود کھالی جس سے بیوی ہسپتال پہنچے ہی انتقال کرگئی جبکہ وہ خود پانچ گھنٹے بعد جان کی بازی ہارگئے۔
متوفی نے زہر کھانے کے بعد خود گھر والوں کو کال کی اور انہیں بتایا کہ ان کی لاشیں پھر مذکورہ علاقے سے لیکر جائے۔
یہ بھی پڑھین۔ ایبٹ آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا