گلگت بلتستاننارتھ پاکستان

گلگت کے گاؤں ڈموٹ سئی میں 48 گھنٹوں سے بجلی بند، عوام شدید مشکلات کا شکار

بجلی کی بندش کے باعث نہ صرف پانی کی قلت کا سامنا ہے بلکہ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے

گلگت کے نواحی گاؤں ڈموٹ سئی میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں، جبکہ گھریلو نظام، کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور مواصلاتی رابطے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا محکمہ برقیات سے رابطہ کرنے اور متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حکام صرف زبانی تسلیوں پر گزارا کر رہے ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے. بجلی کی بندش کے باعث نہ صرف پانی کی قلت کا سامنا ہے بلکہ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔ ایس کام کمپنی کا مواصلاتی ٹاور، جو مقامی بجلی پر انحصار کرتا ہے، غیر فعال ہو چکا ہے۔ نیٹ ورک کی معطلی سے عوام کو بیرونی دنیا سے رابطے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جو اس جدید دور میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے. مقامی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی بحال کی جائے اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر محکمہ برقیات نے اپنی غفلت کا ازالہ نہ کیا تو عوام احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو جائیں گے. عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا مسلسل بے حسی پر مبنی رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی مسائل حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں۔ ڈموٹ سئی کے مکینوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کریں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button