خیبر پختونخوانارتھ پاکستان

سوات کے علاقے نجیگرام میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

تحصیل بریکوٹ کے علاقے نجیگرام میں پیش آیا، جہاں کامران نامی نوجوان جب ایک گھر میں داخل ہوا تو گھر کے سربراہ شیر حسن نے اس پر فائرنگ کردی

سوات کے علاقے نجیگرام میں غیرت کے نام پر گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے نجیگرام میں پیش آیا، جہاں کامران نامی نوجوان جب ایک گھر میں داخل ہوا تو گھر کے سربراہ شیر حسن نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے کامران ولد خان گل (رہائشی مانیار) موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کی زد میں آنے والے دوسرے فرد گل عمر ولد عمر گل (رہائشی نجیگرام) بھی واقعے میں ہلاک ہوگئے، جو فائرنگ کرنے والے شیر حسن کا بھائی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقتول نوجوان کامران کا مذکورہ گھر کی ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس واقعے نے مقامی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے، جبکہ پولیس مزید کارروائی کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button