خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن
ضلعی انتظامیہ کی زیر تعمیر کروڑہ – اجمیر روڈ کے غیر معیاری کام کے خلاف کاروائی
سیرئی کوزکانا میں غیر معیاری تعمیراتی کام کو موقع پر ہٹا کر از سر نو تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیے

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید جاوید اقبال نے کروڑہ اجمیر روڈ کا معائنہ کیا۔ مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ سیرئی کوزکانا میں غیر معیاری تعمیراتی کام کو موقع پر ہٹا کر از سر نو تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ نے کنسلٹنٹ کو متعلقہ پی ٹی ٹھیکیدار کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کی۔ اور ان پر واضح کیا کہ یہ عوام کے مفاد کا کام ہے اس میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ہاکاس کمپنی کے اہلکاروں پر واضح کیا کہ کام کے معیار کو ہر حال میں یقینی بنائے۔