پاکستان

5 پاکستانی اسکواش کھلاڑی آسٹریلین جونیئر اوپن کے فائنلز میں پہنچ گئے

تینوں بہنوں نے بغیر گیم ہارے فائنلز کی راہ ہموار کرتے ہوئے اسکواش تاریخ رقم کردی

علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔

تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔

گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی۔

گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے آسٹریلیا ہی کی ٹینا ما کو بآآسانی زیر کرلیا۔

گرلز انڈر15 کے سیمی فائنل میں سیڈ2 سحرش علی نے نیوزی لینڈ کی اولیوا وان زون کومات دے دی، اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقعہ ہے کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئین شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے احمد علی ناز بھی اپنے حریف کو ہرا کربوائز انڈر 11 کے فائنل میں پہنچ گئے، راولپنڈی کے ازان علی خان نے ایڈن فنالے مولیگین کو 0-3 سے ہرا کر بوائزانڈر17 ایونٹ کے فائنل میں رسائی پالی۔

ان کے چھوٹے بھائی فیضان خان راستے میں ٹرین خراب ہوجانے کی وجہ سے بروقت کورٹ نہ پہنچ سکے اور بوائز انڈر 13 ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button