اہم خبریںخیبر پختونخوا
پشاور میں مفتی منیر شاکر کی مسجد میں دھماکہ، مفتی منیر سمیت 4 افراد زخمی
میرہ کچھوڑی کے واقعے میں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے

پشاور میں مفتی منیر شاکر کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں مفتی منیر شاکر جانبحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے پولیس سٹیشن ارمڑ کی حدود میں واقع مضافاتی علاقے میرہ کچھوڑی میں مفتی منیر شاکر کے مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں مفتی منیر شاکر شہید ہو گئے اور تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیے گئے۔
پولیس کی جانب سےشواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
