خیبر پختونخوا

زنگلی بازار پشاور میں گھر میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی آگ کو فائر فائٹرز نے 45 منٹ میں کنٹرول کیا، کوئی جانی نقصان نہیں

پشاور کے زنگلی بازار میں فاروق شاہ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فائر وہیکل واقعہ کے مقام پر روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو ایک ہی کمرے تک محدود رکھا اور محض 45 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان نے تصدیق کی کہ آگ بجھانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں آگ لگنے چار گھر خاکستر، ایک بچی جاں بحق تین افراد زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button