خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

موٹروے پولیس نے ہزارہ موٹروے پر غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

ہزارہ موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا، محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی۔ غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔
بُرہان کے قریب ہزارہ موٹروے پر افسران نے دوران پیٹرولنگ ایک ٹرک کو قانونی خلاف ورزی پر روکا ،ٹرک کی لوڈنگ کی نسبت افسران کو شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ٹرک میں غیر قانونی لکڑ لوڈ تھی، جس کی نسبت ڈرائیور کوئی معقول جواب نہ دے سکا جو فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا۔
ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ٹریفک وائلیشن کے ساتھ ساتھ مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ مقررہ حد رفتارسے زیادہ گاڑی نہ چلائیں اور ٹریفک رولز پر عملدرآمد کریں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button