خیبر پختونخوا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اعلیٰ تعلیم انٹر کالجز اسپورٹس گالا کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کھیلوں کو طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ضروری قرار دیا

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی اسپورٹس گالا 2024-25 کا آغاز ہوگیا، جس میں 320 کالجز کے 2,000 سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی کردار سازی، نظم و ضبط اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کھیلوں کو طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ضروری قرار دیا، جبکہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کامران آفریدی نے کہا کہ یہ گالا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایونٹ میں 11 کھیل خواتین اور 12 کھیل مرد طلبہ کے لیے شامل ہیں، جو خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند مقابلے کے کلچر کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دیامر پولیس خاتون کے قتل كی ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button