خیبر پختونخواشانگلہ

شانگلہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان شہری قتل کر دیا گیا

شانگلہ کے علاقہ مانڑہ میں ایک نوجوان کو تھانے کی حدود میں قتل کر دیا گیا

تھانہ دندئی کے علاقے مانڑی میرہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے مطابق، مسمی ساجد ولد بخت رحمان نے مسمی جاوید علی ولد تاج الامان کو گھر سے باہر بلایا اور کچھ دیر بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ اس دوران ساجد نے پستول سے فائرنگ کر کے جاوید کو سینے میں گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، دونوں افراد آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ ساجد کے پاس مقتول جاوید کی ایک ویڈیو تھی، جو اس نے کچھ عرصہ قبل جاوید سے بنوائی تھی۔ اس ویڈیو کو لے کر دونوں کے درمیان اکثر تکرار ہوتی تھی، اور یہ واقعہ بھی اسی کا تسلسل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ کے لاپتہ شہری کی لاش دریائے سوات سے برآمد

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button