اہم خبریںخیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
ہزارہ میں بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تھانہ غازی کے واقعے کی شفاف انکوائری کے لیے ڈی پی او ہری پور کو ہدایات جاری
تھانہ غازی کی حدود میں بزرگ شہری پر تشدد کا واقع، ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا نوٹس، پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی کی حدود میں بزرگ شہری پر تشدد واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے پولیس اہلکار ( ایس ایس یو ) کنسٹیبل الیاس ڈرائیور معطل کردیا اور واقع کی شفاف انکوائری کے لیے ڈی پی او ہر ی پور فرحان خان کو ہدایات جاری کردی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا محکمہ پولیس کی اولین زمہ داری ہے کسی بھی پولیس اہلکار کو اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ناصر محمود ستی ڈی آئی جی ہزارہ
مزید تفصیل: ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاران کی عیادت