خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

بٹگرام میں آگ لگنے چار گھر خاکستر، ایک بچی جاں بحق تین افراد زخمی

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی

ضلع بٹگرام کے علاقہ گٹ سیری کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے سے ایک چار سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک 21 سالہ جوان واقعہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

تھانہ شملئی پولیس کے مطابق گزشتہ رات گٹ سیری کے علاقہ میں مٹی سے بنے گھر کے مویشی خانہ میں آگ لگ گئی جس نے فوری طور پر قریبی چار گھروں کو لپیٹ میں لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں چار سالہ بچی بشرا جاں بحق جبکہ متوفیہ کی والدہ، پھوپی اور ایک کزن زخمی ہوگئے ہیں جنہیں آیوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ لگنے سے چاروں گھر مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں اور ایک بھینس اور تین گائے ہلاک ہوچکی ہے

پولیس نے دی ناردرن پوسٹ کو بتایا کہ واقعہ کا روزنامچہ میں اندراج کردیاگیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جائیگی تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں کلے میں خوفناک آتشزدگی، تین دکانیں، ایک مکان اور مدرسہ متاثر

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button