شانگلہ کے علاقے میاں کلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں تین دکانیں، ایک مکان اور ایک مدرسہ بھی آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ مسجد کے قریب لگی، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
متاثرین میں نجیب اللہ خان، ممیز خان، فضل الرحمان، اور مولانا فضل الرحمان شامل ہیں، جن کی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، تاہم آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرین نے حکومت اور فلاحی اداروں سے امداد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ کے دو مختلف علاقوں میں زہریلی چیزیں کھانے سے تین بچے جاں بحق