لائف اسٹائل

شہریار منور کی شادی سوشل میڈیا پر وائرل

شہریار منور نا صرف ایک مشہور ماڈل بلکہ ایک کامیاب اداکار بھی ہیں

تحریر: حفصہ راحیل

پاکستانی نامور ماڈل اور اداکار شہریار منور کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔ انہوں نے اداکارہ ماہین صدیقی کو اپنا شریک حیات چنا ہے اور اپنے ازدواجی سفر کا آغاز کردیا۔ شہریار منور 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئے مگر ان کے والدین اسلام آباد منتقیل ہوگئے اور وہیں انہوں نے پرورش پائی۔ شہریار منور نے مارکیٹنگ اینڈ فائنانس میں بیچیلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ انکا پورا نام شہریار منور صدیقی ہے۔ جو ہم ٹی وی کی مالک سلطانہ صدیقی کے بھتیجے ہیں۔ انکے والد پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اور ہم ٹی وی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انکی ایک بہن اور دو ایک بھائی ہیں جبکہ ایک کار حادثے میں جاںبحق ہو گئےتھے۔

شہریار منور نے بطور ماڈل اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔ اسکے بعد 2012 میں ڈرامہ سیریل میرے درد کو جو زبان ملے میں اداکاری کے جوہر دیکھائے اسکے بعد عائزہ خان اور عروہ حسین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا مگر ڈرامہ سیریل آسمانوں پر ہے لکھا میں سجل علی کے ساتھ انکی جوڑی کو پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوہستان میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

مگر اسکے بعد شہریار نے اداکاری کی بجائے بطور پروڈیوسر اپنی صلاحیتوں کو منوایا اور فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم 7 دن محبت، اور ہو مان جہان میں بھی کام کیا۔ اسکے بعد مایا علی کے ساتھ انکی فلم پرے ہٹ لوو سپر ہٹ رہی۔ ان دونوں نے ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کے بعد دونوں کے درمیان افئیر کی افواہیں گردش کرنے لگی اور ان کے فینز اس جوڑے کی شادی کی امید کر رہے تھے مگر پھر ایک روز انکے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن اب انکی شادی کی خبر نے انکے فینز کو حیران کردیا۔ انہوں نے ماہین صدیقی سے شادی کی ہے اور انکی شادی  سات سے آٹھ تقریبات پر مشتمل رہی اور اس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔ فینز کی جانب سے شادی کی تصاویر کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button