خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
بٹگرام شنگلی پائیں میں جھگڑے کے دوران نوجوان قتل
جھگڑے کے دوران حمید ولد نوروز کو تیز دھار آلے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا
بٹگرام کے علاقے شنگلی پائیں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جھگڑے کے دوران حمید ولد نوروز کو تیز دھار آلے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حمید شدید زخمی حالت میں دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت شہر کا سیوریج سسٹم بہتر بنانے کی جانب اہم قدم