خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

غریبوں کے کیبن مسمار کرنے پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل

بٹگرام لیڈیز مارکیٹ میں غریبوں کے کیبن مسمار کرنے پر شدید احتجاج، جماعت اسلامی نے ٹی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کی کارروائی کو ظلم قرار دیدی

بٹگــــرام: لیڈیز مارکیٹ میں تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کےکیبن مسمار کرنا ظلم ہے، ٹی ایم اے کے ساتھ معاہدہ اور عدالتی سٹے کے باوجود کیبن گرانا توہین عدالت ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انوربیگ، سابق امیدوار قومی اسمبلی سعید احمد ملکال نے متاثرہ کیبن دکانداروں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعیداحمدملکال نے کہاکہ ایک بٹگــــرام دو قانون کسی صورت قبول نہیں،غریبوں کے قانونی کیبن گراکر غیر قانونی کیبن کو چھوڑدیناظلم کی انتہاء ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر تاریخ کانااہل ترین ڈپٹی کمشنر ہے وہ ڈپٹی کمشنر کم اور ایم این اے، ایم پی اے کے کلرک زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ غریب کیبن والوں کو انصاف نہیں ملا تو سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے، ضلعی امیر انوربیگ نے کہا کہ ہم تجاوزات کے خلاف ہیں لیکن تجاوزات کی آڑ میں غریب کیبن والوں کے ساتھ زیادتی قبول نہیں کرتے اس موقع پرہم متاثرہ کیبن والوں کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے جب تک ان کو حق اور انصاف نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: چکیسر کے گمریش گاؤں میں پانی کے شدید بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button