سوات میں لوگوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کر لیا گیا
دھوکہ دہی کرنے والے اس جوڑے کے موبائلز میں 100 سے زائد فیک اکاؤنٹس موجود ہے ، جوڑے سے متعدد کمپنیوں کے سم کارڈز بھی برآمد

سوات میں ہزاروں افراد کو لوٹنے والا نوسرباز جوڑا سوات پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایزی پیسہ اور دیگر آن لائن طریقوں سے ہزاروں لوگوں کو لوٹنے والے پروفیشنل نوسرباز لڑکا لڑکی سوات خوازہ خیلہ میں گرفتار ،دھوکہ دہی کرنے والے اس جوڑے کے موبائلز میں 100 سے زائد فیک اکاؤنٹس موجود ہے ، جوڑے سے متعدد کمپنیوں کے سم کارڈز بھی برآمد ۔ فراڈیہ اس جوڑے نے گزشتہ ایک ہفتے دوران صرف سوات میں 47 سے زیادہ لوگوں کو لوٹا ہے ۔ ایزی پیسہ کے ذریعے شناختی کارڈ ایک ڈیجیٹ غلط ڈال کر پٹرول پمپس ، میگامارٹس و دیگر دکانوں کو رقم منتقل کرکے بعد ازاں صحیح کچھ گھنٹوں بعد رقم ریورس کرتے ۔ سوات پولیس کو مختلف علاقوں سے اب تک سینکڑوں ایسے شکایات بمعہ ثبوت بھیجے جاچکے ہے ۔ خوازہ خیلہ پولیس نے اس جوڑے کو گرفتار کرکے FIR درج کی ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا گیا