دیامر پولیس کی کامیاب کارروائی، چلاس میں غیرقانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
ایلیٹ پولیس نے قراقرم ہائی وے کے قریب دکان سے بڑی مقدار میں غیرقانونی ہتھیار ضبط کرلیے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

دیامر پولیس کا چھاپہ، بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا جاکر ملزم کو حوالات منتقل کردیا گیا ہے
چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ASP/SDPO سٹی محمد اویس الیاس PSP کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ KKH پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے کارروائی کے دوران دکان کے مالک، شباب الرحمان ولد ولی الرحمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے چھاپے کے دوران درج ذیل اسلحہ برآمد ہوا:
فائیو شاٹ گنز: 23 عدد
12 بور بندوقیں: 08 عدد
سب مشین گن (SMG): 02 عدد
نیم خودکار ہتھیار: 01 عدد
30 بور پسٹل: 11 عدد
برآمد شدہ اسلحہ کسی بھی قسم کے لائسنس کے بغیر رئپیر کرنے بہانے فروخت کیا جا رہا تھا، جو نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان ہتھیاروں کو علاقے میں ہونے والی مختلف مجرمانہ سرگرمیوں سے بھی جوڑا گیا ہے۔
ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ علاقے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔
کامیاب کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیامر عبدالحمید PSP نے SDPO سٹی و عملہ پولیس کو شاباش دی.
غیرقانونی سرگرمیاں ہر صورت قبول نہیں بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، DPO دیامرعبدالحمید PSP
یہ بھی پڑھیں: ہری پور کے علاقہ خانپور میں ٹریفک حادثہ، 1 شخص جانبحق