گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول بٹگرام میں یومِ تشکر کا جوش و جذبے سے انعقاد
پرچم کشائی، افواجِ پاکستان کی بہادری پر تقریریں اور خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر

بھارت کے اشتعال انگیزی کی بروقت اور بھرپور جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر کی طرح گورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول بٹگرام میں بھی سے یوم تشکر کو ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے
اس حوالے سے سکول ہذا میں پرچم کشائی کی اور پاک پرچم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب حبیب اللہ صاحب بٹگرام اور پرنسپل شاہد علی صاحب نے بچوں کو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا. اور افواج پاکستان کی بہادری اور دلیری کے بارے میں معلومات دے کر بچوں میں افواج پاکستان اور وطن عزیز سے محبت کا جذبہ بیدار کیا
آخر میں ملکِ پاکستان کی سالمیت، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بچوں نے "پاک فوج زندہ باد”، "پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع بٹگرام میں یومِ تشکر کا انعقاد، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا