خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن
شانگلہ میں سوزکی اور موٹر کار کے تصادم میں 4 افراد زخمی
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا

شانگلہ کی تحصیل بشام کے علاقے میرہ میں سوزکی اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہو گیا، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولنس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے ریسکیو 1122 شانگلہ کے ترجمان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال کی وادی کیلاش میں رنگوں، روایات اور رقص سے سجا "چلم جوشی” تہوار شروع