بٹگرام میں حالیہ جاری جنگی حالت کے پیش نظر مؤک ایکسرسائیز کا انعقاد
گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں مشترکہ مؤک ایکسرسائیز اور فرسٹ ایڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

صوبائی حکومت، ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خٹک کی زیر نگرانی ضلع بٹگرام میں ریسکیو 1122،اور سول ڈیفنس کے جوانوں نے گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام کے طلباء کو جنگی صورت کے پیش نظر ہنگامی طور پر مشترکہ مؤک ایکسرسائیز اور فرسٹ ایڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ان مؤک ایکسرسائیز کا مقصد پاکستان کی حالیہ جاری کشیدگی اور جنگی حالت کے پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی/ہنگامی صورت حال سے موثر انداز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دینا جو بوقت ضرورت عوالمناس کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، اور زخمی افراد کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے۔ اور اتشزدگی کی صورت اگ پر قابو پانے کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہو۔
ان مؤک ایکسرسائیز میں عملی مظاہروں کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاکستان زندباد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خٹک کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان حالت جنگ میں انشاءﷲ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور کسی بھی جانی خطرے کی پروا كیے بغیر فرنٹ لائن پر عوام اور آرمی کے جوانوں کو ریسکیو کرنے اور عوام کی باحفاظت انخلا کے لئے 24/7 اپنی خدمات سر انجام دینگیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیلفر آباد کے زیریں علاقوں کے رہائشی پانی کے بحران اور پمپ کی مرمت میں تاخیر کے خلاف احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں