خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

بٹگرام میں پاک فوج کے حق میں عوامی ریلی، بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا اظہار

جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے ریلی میں شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور بھارت مخالف جذبات کا اظہار کیا

بٹگرام میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور بینرز اٹھائے۔

جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

دوسری جانب، بھارتی فائرنگ کی وجہ سے ایل او سی کے قریب واقع دیہاتوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے، جس کے خلاف مقامی لوگوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ریلی کے شرکاء نے امن کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button